Skip to main content

Posts

Showing posts from June, 2013

Creativity in unrest!

بریکنگ نیوز:
نیو کراچی پانچ نمبر پر 2 موٹر سائیکل سوار ایک بچے کے ہاتھ سے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ "برف" چھین کر فرار، واقعے کے بعد عوام مشتعل، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، سخت کشیدگی برقرار، حالات پولیس کے قابو سے باہر، رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی، پورے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا، فریزرز میں چھاپے مارے جارہے ہیں، برف چھیننے کے شبہ میں 3 گولہ گنڈے والے گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل، پوچھ گچھ کا عمل جاری، ورثاء کا برف کی خالی تھیلی کے ساتھ گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج، گورنر کا متاثرہ خاندان کو برف کے پگھلنے سے پہلے پہلے برآمد کرنے کی یقین دہانی، تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی،