یہ لمحہ تم سے ذندہ ہے
وہ تم کو خوف دلائیں گے
جو ہے وہ بھی کھو سکتا ہے
اس راہ میں رہزن ہیں اتنے
کچھ اور یہاں ہوسکتا ہے
کچھ اور تو اکثر ہوتا ہے
پر تم جس لمحے میں ذندہ ہو
یہ لمحہ تم سے ذندہ ہے
یہ وقت نہیں پھر آئے گا
تم اپنی کر گزرو
جو ہوگا دیکھا جائے گا
Comments