رونے نہ دیا

عشق میں غیرتِ جذبات نے رونے نہ دیا


ورنہ کیا بات تھی کس بات نے رونے نہ دیا

آپ کہتے تھے رونے سے نہ بدلیں گے نصیب


عمر بھر آپ کی اس بات نے رونے نہ دیا

رونے والوں سے کہو انکا بھی رونا رو لیں


جنکو مجبورئ حالات نے رونے نہ دیا

تجھ سے مل کر ہمیں رونا تھا بہت رونا تھا


تنگئ وقتِ ملاقات نے رونے نہ دیا

اک دو روز کا صدمہ ہو تو رو لیں فاکر


ہم کو ہر روز کے صدمات نے رونے نہ دیا

سدرشن فاکر

Comments

Popular posts from this blog

Khuda Karay K Meri Arz -e- Pak Par Utray

Yaar Ko Hamne Ja Baja Dekha (+ lyrics)

میرے بعد بہت سناٹا ہوگا