کولہوں کے بیل



کبھی آپ نے کولہوں کے بیل کے بارے میں سوچا ہے؟ جسے اکثر دور دراز علاقوں میں پانی نکالنے کے لیٗے استعمال کیا جاتا ہے؟ایک بیل کو کسی کنوئیں کے گرد باندھ دیا جاتا ہے تاکہ وہ گول گول گھوم کر پانی نکال سکے۔ 

ایک بیل پورا دن اسی طرح گھومتا رہتا ہے اور پانی کھینچتا رہتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ وہ کیا چیز ہوگی جو اسکو یہ کرنے پر مجبور کرتی ہوگی؟ شائید آپکو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ نہ ان بیلوں کہ اوپر کسی انسان کو مقرر کیا جاتا ہے جو انہیں اس کام پر مجبور کریں اور نہ ہی کسی چیز کا لالچ دیا جاتا ہے۔ کولہوں کے بیل یہ کام خود اپنی مرضی اور "انٹرنل موٹویشن " کے تحت  کرتے ہیں۔

بس ان کی آنکھوں پر ایک پٹی باندھ دی جاتی ہے۔ بس! اور یہ بیل پورا دن یہ سمجھ کر گھومتا رہتا ہے کہ اس نے بہت سارا سفر طے کرلیا ہے، بہت سا کام کرلیا ہے۔ حالانکہ وہ پورا دن وہیں ایک جگہ پر گھوم رہا ہوتا ہے

شاید آپ سوچ رہے ہوں کہ آپ نے کولہوں کے بیل کو کبھی دیکھا نہیں۔ کیا آپ دیکھنا چاہے گے؟ ذرا اپنے آس پاس نظر گھمائے۔۔۔ ہم میں سے بہت سوں کے شب وروز شاید ایسے ہی گزر رہے ہونگے۔ ہم پورا دن کسی کولہوں کے بیل کی طرح چکر کاٹ کر شام کو وہیں ہوتے ہونگے۔ نہیں ہماری تنخواہ میں اضافہ ہورہا ہے، ہمار اسٹیٹس بڑھ رہا ہے۔ اوہ، آپکا مطلب شام کو ملنے والی گھاس پھوس؟ اگر آپکی آنکھوں سے اس تنخواہ کی؟ لوگ کیا کہیں گے کی؟ اور کیا کرنا ہے کی پٹی ہٹائی جائے تو بھی آپ یہی کرنا چاہئں گے؟ کیا آپ اپنے خوابوں کو کسی اور کے پانی کے لئے قربان کرنا چاہیں گے؟

Comments

Popular posts from this blog

Khuda Karay K Meri Arz -e- Pak Par Utray

ME as Author for KMB!!!

UFONE GPRS mystery